مجھے کسی پر crush ، نہیں ہوتا، بس 8th کلاس میں ہوا تھا ،ادا کارہ ہانیہ عامر

0
6

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک پرانی ویڈیو میں اپنی اسکول کی زندگی سے متعلق دلچسپ بات بتائی، جس کے بعد مداح ان کے ماضی کے کرش کے بارے میں جاننے کے لیے تجسس کا شکار ہو گئے۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ انہیں عام طور پر کسی پر کرش نہیں ہوتا، تاہم آٹھویں جماعت میں انہیں اپنی کلاس کے ایک لڑکے پر کرش ہوا تھا۔

اداکارہ کے مطابق، وہ لڑکا ان کا کلاس فیلو تھا اور اب شادی شدہ ہے، لیکن دونوں اب بھی دوست ہیں۔ ہانیہ نے کہا کہ وہ اپنے اس سابقہ کرش کا نام نہیں بتا سکتیں، کیونکہ وہ اب شادی شدہ ہے اور ان کی دوستی بھی قائم ہے۔

مداحوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ کون سا خوش قسمت کلاس فیلو تھا جس پر اداکارہ کو اسکول کے زمانے میں کرش ہوا تھا۔ تاہم، ہانیہ نے اس کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

Leave a reply