مشرقی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی!شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کا فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

0
8

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے فوجی کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے یونٹس کو جنگ لڑنے کے لیے مکمل طور پر تیار کریں اور سخت و مسلسل تربیت کے ذریعے ان کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری لائیں۔
ان کا یہ بیان جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر فوجی علاقے (ڈی ایم زیڈ) میں حالیہ دھم*اکے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں جنوبی کوریا کے 3 فوجی زخمی ہوئے تھے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کے مطابق، کم جونگ اُن نے یہ ہدایات کورین پیپلز آرمی کے کمپنی کمانڈروں کے تیسرے اجلاس میں شریک افراد کے ساتھ ایک تصویری نشست کے دوران دیں۔ ان کے یہ بیانات بدھ کو سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیے۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ کمپنی کمانڈروں کا بنیادی انقلابی فریضہ اپنی یونٹس کی جنگی تیاریوں کو اس حد تک مکمل کرنا ہے کہ وہ جنگ لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔
کم جونگ اُن نے فوجی کمانڈروں سے کہا کہ وہ حکمران ورکرز پارٹی اور ’انقلاب‘ سے اپنی وفاداری کا ثبوت عملی کامیابیوں کے ذریعے دیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنی کمپنیوں کو ’ایک کے مقابلے میں 100‘ کی قوت رکھنے والی صفوں میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کریں۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے پختہ انقلابی یقین، حب الوطنی کے جذبے، بے مثال بہادری اور اعلیٰ جنگی صلاحیت کو بنیادی اہمیت دی۔

Leave a reply