کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیان کی شدید مذمت ،سپریم کورٹ بار نے کارروائی کا مطالبہ کر دیا

0
11

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کے عاصمہ جہانگیر سے متعلق حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قانونی برادری کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
سپریم کورٹ بار کی 28ویں ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے اپنی زندگی انصاف، انسانیت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھی تھی، اس لیے ان کے بارے میں توہین آمیز بیانات قابلِ مذمت ہیں۔
اعلامیے میں خواتین کے خلاف غیر حساس اور توہین آمیز گفتگو کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے بیانات شرمناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
سپریم کورٹ بار نے واضح کیا کہ عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد اور خواتین کے احترام پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ معاشرے میں تقسیم اور عدم برداشت کو فروغ دینے والے رویوں کی روک تھام ضروری ہے۔
دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیان کے خلاف اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Leave a reply