سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد گرفتاری کے وارنٹ جاری

0
6

خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں، جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں، تاہم تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
صوبائی حکومت کے مطابق سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تمام سرکاری محکموں سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمات نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply