امریکی وسط مدتی انتخابات،ٹرمپ انتظامیہ کیلئے خطرےکی گھنٹی بج گئی

امریکی وسط مدتی انتخابات کانگریس کاکنٹرول ڈیموکریٹس کو ملنےکی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کیخلا ف تحقیقات شروع ہونے کا امکان بڑھ گیا
امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتیجے میں کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کو ملنے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف چار بڑی تحقیقات شروع ہو سکتی ہیں۔
وسط مدتی انتخابات میں عموماً وائٹ ہاؤس میں موجود جماعت کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اگر ڈیموکریٹس کانگریس کے کسی بھی ایوان کا کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں حکومتی عہدیداروں کو طلب کرنے، دستاویزات حاصل کرنے اور تحقیقات کے لیے اضافی فنڈز مختص کرنے کے اختیارات مل جائیں گے، مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیابی کی صورت میں ڈیموکریٹس کی توجہ 4 اہم معاملات پر ہوگی۔















