آپ کے پورے ٹبر کی لمبی چوڑی کہانیاں ہیں، عظمی بخاری کا چوہدری حسین الہی کے بیان پر رد عمل

0
8

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما حسین الٰہی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جھڑپ شدت اختیار کر گئی۔ عظمیٰ بخاری نے حسین الٰہی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پورے خاندان کی طویل کہانیاں ہیں، موقع ملا تو سب کچھ بتا دیں گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حسین الٰہی کے خاندان کے افراد کئی سال تک مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں ڈپٹی وزیراعظم، وزیراعلیٰ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی و صوبائی وزرا شامل ہیں، لیکن اس کے باوجود گجرات کی حالت تبدیل نہیں کر سکے۔ انہوں نے سوال کیا کہ لاہور پر تنقید کرنے سے پہلے حسین الٰہی اپنے خاندان کی کارکردگی کا جواب دیں۔

Leave a reply