چین خطے کی موجودہ کیفیت ختم کرنے اور امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،باقر قالیباف

0
17

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال ختم کرنے اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق قالیباف کا کہنا تھا کہ چین کے ایران اور عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور اس کی سفارتی کوششیں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ کی کوششوں سے خطے میں امن کے قیام اور ایک نئے علاقائی نظام کی تشکیل کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

Leave a reply