ایران کیخلاف مکمل فتح حاصل کریں گے ،ڈونلڈٹرمپ کا اعلان

0
7

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کرے۔
ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں سابق فوجیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے کو بہت پہلے نمٹا دیا جانا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا 93 فیصد نہیں بلکہ مکمل فتح چاہتا ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو امریکا کی تباہ کردہ تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے میں 25 سال لگیں گے تاہم امید ہے کہ امریکا کو اس ملک میں مزید تباہی نہیں کرنی پڑے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار دہرایا کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور تہران کے ساتھ جنگ کا آغاز امریکا نے نہیں کیا۔

Leave a reply