علماء کے اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق؟ مفتی تقی عثمانی کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد

0
8

صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان، شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے امیر جمعیۃ علماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان سے اہم ملاقات کی۔
رہائش گاہ آمد پر مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماؤں نے حضرت مفتی محمد تقی عثمانی کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں اکابرین کے درمیان ہونے والی اس طویل نشست میں ملک کی مجموعی مذہبی و سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دینی مدارس سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علماء کرام کے باہمی اتحاد اور ملک میں درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

Leave a reply