صوبے عوام کی مرضی اور اتفاق رائے سے بننے ہیں تو اچھی بات ہے،رانا ثنا اللہ

0
6

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر صوبے عوام کی مرضی اور اتفاق رائے سے بننے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے تقریب میں نئےصوبوں کی بات کے دوران کچھ ایسی چیزیں کہہ دی تھیں جس پرہمیں اعتراض ہوا، ہم نے اپنے اعتراضات کا جواب بھی دیا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کل محسن نقوی نے جوبات کی ہے اس کے بعد کوئی اعتراض نہیں رہ جاتا، محسن نقوی نےکل فرمایا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی اپنی اہمیت ہے اور صوبے اتفاق رائے سے بنیں گے، کسی کوناراض نہیں کیا جائے اورنہ کسی کوباہر رکھا جائے گا، عوام چاہیں گے تو صوبے بنیں گے، نہیں چاہیں گے تو نہیں بنیں گے۔

Leave a reply