راؤنڈتبلیغی جماعت کے امیرمولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے

0
8

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سے دینی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مولانا نذر الرحمان کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نذر الرحمان نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a reply