ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی ۔
چین کے خلائی مشن شینزو 24 کے پاکستانی اور چینی خلانورد خلائی سفر پر روانہ ہوگئے، یہ سفر پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار کوئی سائنسدان خلائی سفر پر روانہ ہوا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے موجود رہے۔
ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔
پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں، تینوں خلاباز تقریباً 5 گھنٹے کے سفر کے بعد خلا میں پہنچیں گے، خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔















