
صدر مملکت آصف علی زرداری نےپاکستان کے پہلے خلائی مشن پر قوم کو مبارکباددی اورسائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے پہلے خلائی مشن پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے قومی فخر کا عظیم لمحہ قرار دیا ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کے خلائی پروگرام میں سپارکو، سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور خلابازوں کے لیے کامیاب مشن اور بحفاظت واپسی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ انسانی خلائی پرواز میں پاکستان کی شرکت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے قومی عزم کی عکاس ہے، چین کا تعاون پاکستان کے خلائی سفر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔















