پاک بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ ،ئی سی سی اور بورڈز مداخلت کریں،ہربھجن سنگھ

0
6

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب روپے پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ایک تبصرے میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اب معاملات حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں، دو روز قبل جو کچھ ہوا وہ بالکل ٹھیک نہیں تھا، آئی سی سی اور دونوں بورڈز کو اب آگے آنا چاہیے اور کھلاڑیوں کو روکنا چاہیے۔
سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران تھوڑی بہت نوک جھونک ہوتی آئی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن معاملہ اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے بھارتی بولر ہرشت رانا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درست نہیں کیا، اس طرح کے اقدامات سے آنے والی نسل کے لیے اچھی مثال قائم نہیں ہو رہی۔

Leave a reply