صدر ٹرمپ کا نو منتخب مسلمان سینیٹر عبدل السيد سے ملاقات کا اعلان

0
7

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابی مہم کی شدید مخالفت کے برعکس مشی گن سے نومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔
امریکی اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے عبدل السید کو ’ذہین‘ قرار دیتے ہوئے ان کے یونیورسل ہیلتھ کیئر منصوبے کو ’ٹرمپ کیئر‘ کا نام دینے کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ دونوں اس معاملے پر کسی درمیانی راستے تک پہنچ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ عبدل السید نے سوشل میڈیا پر سنہرے رنگ کا ’ٹرمپ کیئر‘ کارڈ شیئر کرتے ہوئے صدر سے ہر امریکی کو پیدائش سے بڑھاپے تک طبی سہولیات کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا تھا، جسے ٹرمپ نے بھی ری پوسٹ کیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے عبدل السید پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’جہادی‘ تک قرار دیا تھا۔

Leave a reply