دنیا میں سب سے غلیظ اور بھیانک آواز اُس اولاد کی ہے جو اپنے والدین سے بدلحاظی سے بات کرتی ہے، احسن خان

اداکار احسن خان نے سوشل میڈیا پر والدین کے ادب و احترام کے حوالے سے ایک انتہائی معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “دنیا میں سب سے غلیظ اور سب سے بھیانک آواز اُس اولاد کی ہے جو بدلحاظی سے اور چیخ کر اپنے والدین سے بات کرتی ہے۔
اداکار کی اس تلخ مگر سچی بات کو صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور لوگ اس سے مکمل اتفاق کر رہے ہیں۔















