اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی

0
132

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت, اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اپنے ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر عملدرآمد کروا کے جلسے کی اجازت دیدیں، چیف جسٹس کی اسٹیٹ کونسل کو ہدایت۔

کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں، ‏ہم اب چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ‏آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نا ہو، چیف جسٹس کی پی ٹی آئی وکیل کو ہدائت

گزشتہ روز دہشتگردی کا ایک افسوس ناک واقعہ بھی ہوا ہے، زندگی رکتی تو نہیں ہے، چلتی ہی رہتی ہے، ہم نے اسی طرح دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے، مجھے ہدایات لینے کا وقت دیدیں، سرکاری وکیل کی عدالت سے استدعا
میں آپکی رضامندی نہیں مانگ رہا، فیصلہ میں نے کرنا ہے۔

Leave a reply