پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت

0
136

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا وکیل پیش نہ کرنے پر پی سی بی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا, پی سی بی کی جانب سے محمد عرفان ظفر ہاشمی کو وکالت سے ہٹایا گیا، پرانے وکیل کو وکالت سے ہٹانے کے بعد نئے وکیل کی خدمات ہی نہ لی گئیں، نہ ہی کسی کو پیش کیا گیا.

پی سی بی کا یہ رویہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے جو کہ ناقابل قبول ہے، پی سی بی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جو کہ آج عدالت میں پیش ہونے والے تمام وکلاء میں تقسیم کیا جائے گا، پی سی بی آئندہ سماعت سے قبل ہی جرمانہ ادا کرے، تحریری حکم نامے کی کاپی فورا پی سی بی کو بھجوائی جائے.

آئندہ سماعت پر اگر پی سی بی کی طرف سے وکیل موجود نہ ہوا تو چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا جائے گا, ایڈیشنل اٹارنی جنرل چیئرمین پی سی بی کو فون کر کے عدالت کے احکامات سے مطلع کریں.

آئندہ سماعت پر پیش ہونے والا پی سی بی کا وکیل مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہو، تیاری کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا، درخواست کو 13 اپریل 2024 کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

 

Leave a reply