سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا زندگی کے تمام چیلنجز کےبارے میں کھل کر بول پڑیں
دبئی:(پاکستان ٹوڈے) (ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ ے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بطور ماں اپنی زندگی میں موجود چیلنجز کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ماں ہونا اچھا لگتا ہے لیکن مجھے ماں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کو بھی جاری رکھنا زیادہ پسند ہے اور جب بھی میں کام کے لیے سفر کرتی ہوں تو اذہان کی دیکھ بھال میری والدہ کرتی ہیں لیکن پھر بھی مجھے افسوس ہوتا ہے کہ شاید میں اذہان کے لیے جو کچھ کر رہی ہوں وہ کم ہے۔
ایک ماں اپنے بچے کے لیے جتنی بھی محنت کرلے لیکن اسے ہمیشہ ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے لیے جو کچھ کر رہی ہے کافی نہیں ہے اسے مزید کوشش کرنی چاہیے۔ ماں ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے، یہ بہت چیلنجنگ ہے لیکن میرے خیال میں ماں بننا مجھے زندگی میں ملنے والے بڑے اعزازوں اور خوشیوں میں سے ایک ہے۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی میں صرف توازن کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور یہ بعض اوقات مشکل ہوتا ہےاور جب آپ کو زندگی میں توازن تلاش کرنے میں مشکل ہوتی ہے تو آپ کی فیملی آپ کی مدد کرتی ہے، ہمیں بحیثیت قوم ایک معاشرے کے طور پر زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی ہمت دینا ہوگی۔ہمیں زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کی ہمت بڑھانی ہوگی کہ وہ زندگی میں جو کرنا چاہتی ہیں کریں چاہے وہ کام کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔