استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی کا سانحہ 9 مئی پر رد عمل

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) 9 مئ سیاہ ترین دن ، اس گھناؤنے اور مذموم فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
تفصیلات کے مطابق ملک کو 9 مئی کا واقعہ بیمار ذہن اور نرگسیت کے شکار شخص کی وجہ سے دیکھنا پڑا۔ افواج پاکستان سے عناد اور شہداء کی یادگاروں کی بے توقیری کا جرم نا قابل معافی ہے , جلاؤ گھراو کی سیاست کرنیوالے کا انجام حوالات نشینی کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔
امید ہے 9 مئی کے ذمہ داروں کو جلد سزائیں سنا کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی، 8 فروری اور 21 اپریل کو عوام نے ملک دشمن سیاست کو “بائے بائے” کہہ دیا ہے۔
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ہمیں پیچھے کی بجائے آگے دیکھنا ہو گا۔ استحکام پاکستان پارٹی انتشار اور تشدد کی سیاست کو یکسر مسترد کرتی ہے۔
راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیےفوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اگست 22, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ تنزلی کاشکار
ستمبر 9, 2024 -
صدارتی انتخابات:امن وامان کیلئے سیکیورٹی کےانتظامات مکمل
نومبر 5, 2024 -
آئینی ترمیم کامعاملہ:وفاقی کابینہ کااجلاس طلب
اکتوبر 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














