مون سون بارشوں کےپانچویں سپیل کاالرٹ جاری

0
66

پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ 28 سے 31 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔راولپنڈی ،گجرانوالہ، سرگودھا ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کاکہناہےکہ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔پی ڈی ایم اے نےکمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناہےکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرانی عمارتوں، کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

Leave a reply