
چیئرمین ایف بی آرامجدزبیرٹوانہ بھی حکومت سےدلبرداشتہ ہوگئےقبل ازوقت ریٹائرمنٹ کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دیا ہے۔گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آر کی کارکردگی پر مسلسل تنقید پرچیئرمین ایف بی آر ملک زبیر امجد ٹوانہ دل برداشتہ ہوگئے ۔چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی ہے ،وفاقی وزراء اور سیاسی جماعتوں نے بھی ایف بی آر کو نشانے پر لے رکھا ہے ،ایف بی آر افسران کا مورال ڈاون ہے ۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے ،چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نےاپنے عہدےسےاستعفیٰ دے دیاہے،امجد زبیر نے استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کامیڈی کنگ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
اپریل 16, 2025 -
حکومت کی بڑی کامیابی،آئینی مسودہ منظور
اکتوبر 18, 2024 -
پاکستان سےحج پروازوں کاآغاز18اپریل سےہوگا،شیڈول جاری
مارچ 26, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














