کاروباری ہفتے کےدوسرےروزسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ ریکارڈ

0
5

کاروباری ہفتے کےدوسرےروزسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگاہوگیا ۔ مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4ہزار 700روپے کے اضافے نئی قیمت سے 4لاکھ 29ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 29روپے بڑھ کر 3لاکھ 68ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 68ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 219روپے کے اضافے سے 6ہزار 396روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 188روپے کے اضافے سے 5ہزار 483روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply