یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ سے صلح کی خبروں کی تردید کر دی

0
5

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی واضح طور پر تردید کر دی ہے۔
حالیہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوئے اور طلاق کی قانونی کارروائی اپنے مقررہ طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر بہن اور بچے کی بہتری کے لیے کیا گیا۔ تاہم رجب بٹ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو چکا ہے، اس کے بعد اب صلح کا کوئی امکان نہیں۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن طلاق ہو کر رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی تمام مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کریں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے، تاہم عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
دوسری جانب رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے گئے، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کے امکانات فی الحال دکھائی نہیں دیتے۔

Leave a reply