پوری رات سپریم کورٹ پرشب خون مارنےکی تیاریاں ہورہی تھیں،بیرسٹرسیف

0
43

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پوری رات آئین کیساتھ کھلواڑ اور سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ترمیم کے نام پر اپنے ذاتی سیاسی مفادات کے لئے جعلی حکومت اور اتحادی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، اپنے مفادات کی بولیاں لگائی جا رہی تھی،مسودے کو ایک ڈرامے کی طرح  سسپینس  میں رکھا گیا، ساری رات آئین وقانون کے ساتھ مذاق کیا گیا، پوری رات آئین کیساتھ کھلواڑ اور سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ جعلی حکومت ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے، اس بار سپریم کورٹ پر حملے میں پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے رہی ہے۔ کل اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا، ساری رات آئینی ترمیم کے لئے ووٹ مانگا جا رہا تھا مگر مسودہ کسی کو نہیں دکھایا گیا، پتہ نہیں آئینی ترمیم تھیں یا ایون فیلڈ کی تفصیلات جو سامنے نہیں آ رہی تھی۔آئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کیا جا رہا ہے، مجوزہ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عالیشان عمارت بن کر رہ جائے گی۔

Leave a reply