
سونےکی قیمت میں 1700روپےکااضافہ ہونےسے سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ ہفتےکےروز صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیاتھا 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2577 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
رمضان المبارک کی آمد:بینکوں نےنئےاوقات کارجاری کردئیے
فروری 19, 2026مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں بڑی کمی
اکتوبر 24, 2024 -
عالمی بینک نےپاکستان کیلئے700ملین ڈالرفنانسنگ کی منظوردیدی
دسمبر 20, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














