بانی پی ٹی آئی کےلاپتاچیف سیکیورٹی افسرواپس گھرپہنچ گئے

0
5

بانی پی ٹی آئی عمران خان کےلاپتاچیف  سیکیورٹی  افسرعمرسلطان گھرواپس پہنچ گئے۔
اسلام آباہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نےبانی پی ٹی آئی کےچیف  سیکیورٹی  افسرعمرسلطان کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے لاپتا سابق چیف سیکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے۔
وکیل فیاض کندوال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ عمر سلطان واپس آگئے ہیں،ان کو عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن انکی طبیعت صحیح نہیں تھی۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ شہری واپس آگیا ہے اب آپ کیا چاہتے ہیں۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ ہم چاہتے ہیں آزادانہ تحقیقات ہوجائے، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔
عدالت نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

Leave a reply