روپیہ تنزلی کاشکار،کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.67 روپے پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دن بھرنمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 85 ہزار 824 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا ۔اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 753 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 192 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 41 کروڑ 16 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,824 جبکہ کم ترین سطح 84,897 پوائنٹس رہی ۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آ ئی کوایک اوربڑادھچکا،اعظم سواتی گرفتار
نومبر 5, 2024 -
ترکیہ میں انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
مارچ 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔