دوسرا ٹیسٹ:پاکستان کیخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری،36رنزبنالیے

0
4

دوسرےٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں پاکستان کےخلاف انگلینڈکی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،2وکٹوں کے نقصان پر36رنزبنالیے۔
تیسراروز:
ملتان کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےدوسرےٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے تیسرےروزکاکھیل اختتام پذیرہوگیا،پاکستان کےہدف کےتعاقب میں انگلینڈکی بیٹنگ جاری،انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے جب کہ ہدف 297 رنز کا ہے۔ پاکستان کو اس ٹیسٹ میں فتح کے لیے 8 وکٹیں درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگزکے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔
دوسری اننگزمیں پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر پر ساجد علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 11 رنز پر گری جب زک کراولی 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔
انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔
دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے تیسرےروزانگلینڈنے6وکٹوں کےنقصان پر239رنز سے اننگزکا آغاز کیا۔ صرف11رنزکےاضافےکےساتھ بریڈن کارس 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرےروزپاکستان نےپہلےسیشن میں 4وکٹیں حاصل کیں،انگلینڈکےبین ڈکٹ نے114رنزاسکورکیے،انگلش کی ٹیم291رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، تمام 10وکٹیں پاکستانی اسپنرزنےحاصل کیں،پاکستان نےدوسری اننگزمیں75رنزکی برتری حاصل کرلی۔
دوسرا روز:
دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوسرےروز انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستان کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
قبل ازیں دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزکےدوسرےروزقومی کرکٹ ٹیم نےاپنی اننگزکاآغاز5وکٹوں کےنقصان پر259رنزپرکیاتووکٹ کیپرمحمدرضوان صرف 5رنزکےاضافےکےساتھ 41رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔آغا سلمان 31 ،ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیرنے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلازوز:
دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔اوپنربلےبازعبداللہ شفیق ایک بارپھرناکام ہوگئے صرف7اسکور بناکرپویلین لوٹ گئےپھرکپتان شان مسعودبھی زیادہ دیرتک کریزپرنہ رک سکےوہ بھی صرف 3اسکوربناکرآؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔
اوپنرصائم ایوب اورکامران غلام نے149رنزکی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔کامران غلام کی ڈیبیوپر سنچری118رنزکی اننگزکھیلی۔محمدرضوان 37اورسلمان علی آغا5رنز بناکر کریز پر موجودتھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
قومی سکواڈ:
پاکستان کی طرف سےدوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم:
انگلش ٹیم میں کپتان بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، بقیہ کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمیتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

Leave a reply