مولانا فضل الرحمان کو زبان دیدی ہے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا،بلاول بھٹو

0
27

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کو زبان دیدی ہے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ 26ویں آئینی ترمیم کےمعاملےپرسربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان کو زبان دیدی ہے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ اگر آئینی بینچ کو آئینی تحفظ ملتا ہے تو پیپلزپارٹی آئینی بینچ پر اکتفا کرسکتی ہے صرف اسی نکتے پر ہمارا جے یو آئی کے ساتھ اتفاق ہے، بصورت دیگر اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
واضح ر ہےکہ گزشتہ روزخصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے حکمران اتحاد آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گیا جس کے بعد ترمیم کیلئے حکومتی اتحاد اور جے یو آئی( ف) میں اتفاق رائے ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کی بجائے سپریم کورٹ کا 5 یا 9 رکنی آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے، صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی بھی تجویز ہے، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

Leave a reply