زرعی ٹیکس کامعاملہ:آئی ایم ایف وفدمذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

0
13

صوبائی سطح پرزرعی انکم ٹیکس کےنفاذکےلئے بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )وفدمذاکرات کے لئےپاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کےمطابق آ ئی ایم ایف وفد11سے15نومبرتک پاکستان میں قیام کرےگا،پہلی سہہ ماہی کےدوران معاشی کارکردگی پرآ ئی ایم ایف کوبریفنگ دی جائےگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ منی بجٹ کے خدوخال پر بھی بات چیت ہو گی، آئی ایم ایف وفد کو صوبائی سطح پر زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے خدوخال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ہوم ورک پر کام جاری ہے، جس میں ٹیکس ریونیو، تاجر دوست اسکیم اور توانائی شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں قانون سازی کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام رہی ہیں، آئی ایم ایف مشن کو 2.5 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد دورے میں توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پربات چیت نہیں کرے گا، موجودہ پروگرام کا پہلا اقتصادی جائزہ مارچ 2025 میں شیڈول ہے۔

Leave a reply