بلیو سکائی سوشل ایپ کیا ہے؟ مقبولیت کی وجوہات سامنے آ گئیں

0
7

بلیو سکائی سوشل ایپ کیا ہے؟ روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟بلیو سکائی کی تیزی سے مقبولیت کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
بلیو سکائی ایپ انٹرنیٹ کی دُنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور روزانہ لاکھوں امریکی شہری اس ایپ پر اپنے اکاؤنٹ بنا رہے ہیں۔بلیو سکائی کے صارفین کی تعداد حال ہی میں تقریباً 16.7 ملین ہو گئی ہے تو اب ذہن میں سوال یہ اُٹھتا ہے کہ آخر اس ایپ میں ایسی کونسی خاص بات ہے کہ یہ اتنی تیزی سے امریکا میں مقبول ہو رہی ہے۔بلیو سکائی بظاہر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس ،سابقہ ٹوئٹر سے مشابہت رکھتی ہے اور مشابہت کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ویب سائٹس کی بنیاد جیک ڈورسی نے ہی رکھی تھی،تاہم اب ایکس کے مالک ایلون مسک، جبکہ بلیو سکائی کے سی ای او جے گرابر ہیں، انہوں اس کی بنیاد2019میں رکھی تھی ۔
بلیو سکائی کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس اپپ پر صارفین اپنے ڈیٹا کو کمپنی کی ملکیت کی بجائے آزاد سرورز پر ہوسٹ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ویب سائٹ صارفین کو اپنی ضرورت کے حساب سے ڈومینز رکھنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ سے بلیو سکائی امریکا سمیت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہونے اور ان کی انتظامیہ میں ایلون مسک کے شامل ہونے کے بعد بہت سے امریکی احتجاجاً ایکس کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور متبادل کے طور پربلیو سکائی ایپ کا انتخاب کر رہے ہیں۔

Leave a reply