محسن نقوی کاقذافی سٹیڈیم کےتعمیرنوکےکام پرہونیوالی پیشرفت پراطمینان کا اظہار
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیر نو کے کام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔
قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نواورتعمیراتی کام نے سپیڈ پکڑ لی ،صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیاگیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔
مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 90 فیصد مکمل کرلیاگیااورانکلوژرز کاتعمیراتی کام 75 فیصد مکمل کرلیاگیا۔نشستوں کے لیے سٹرکچر کی تعمیر اور خندق کے کام آخری مرحلے میں داخل ہوگئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا معائنہ کیااورتعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نشستوں کے لئے تعمیرکردہ آخری سٹرکچر پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا ،انہوں نے آخری نشستوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کی ۔چیئرمین پی سی بی پویلین کے فلورز پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیر نو کے کام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ10 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔الحمد اللہ 53 روز میں انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کیا گیا۔پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کام کر رہی ہے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے۔ پورا سٹیڈیم سٹیٹ آف دی آرٹ اور عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے۔نئے سٹیڈیم میں تقریبا 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔