جی ایچ کیوحملہ کیس:وزیراعلیٰ گنڈاپورسمیت مزید14ملزمان پرفردجرم عائد
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراورشاہ محمودقریشی سمیت مزید14ملزمان پرفردجرم عائدکردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور پیش ہوئے تو جج نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز سمیت دیگر درجنوں ملزمان بھی پیش ہوئے۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور کیس ک مزید سماعت کو 21 دسمبر تک ملتوی کردیا۔
ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، کرنل شبیر اعوان، لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنول شوزب پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجہ ناصر محفوظ پر فرد جرم عائد کی۔ اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
وزیراعلی کے پی کے، شہریار آفریدی اور کنول شوزب نے 265 ڈی کی درخواستیں دائر کردی جن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کل سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔
وزیراعلی کے پی کے نے وکیل غلام حسنین سنبل کو 12 پلیڈر مقرر کردیا اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے پر جج کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔