پی ٹی آئی متحرک:8فروری کولاہورمیں جلسےکااعلان کردیا

0
23

تحریک انصاف ایک بارپھرمتحرک ہوگئی،8فروری کولاہورمینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسہ کرنےکااعلان کردیا۔
پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے این او سی کیلئے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروادی۔
درخواست کےمتن میں کہاگیاکہ جلسہ 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان کی گراونڈ میں منعقد ہوگا،جلسے میں تمام ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے پرامن انداز میں عوام اکھٹی ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج ہوں گے۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply