امریکہ:چھوٹاطیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ،30افراد ہلاک ،متعدد لاپتا

امریکہ میں چھوٹامسافرطیارہ فضامیں بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرسے ٹکراکر تباہ ہونے سے30 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ متعددلاپتاہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق واشنگٹن کےریگن نیشنل ایئرپورٹ کےقریب طیارے کی لینڈنگ کےدوران حادثہ پیش آیا،حادثےکےبعدمسافرطیارہ دریائے پوٹو میک میں جاگرا،طیارےمیں 65مسافروں کی گنجائش ہے،ہلاکتوں کی تعدادواضح نہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےرپورٹ کےمطابق طیارہ حادثےمیں تقریباً30افرادکی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ باقی افرادابھی تک لاپتاہیں، واشنگٹن کےریگن نیشنل ایئرپورٹ کوحادثہ کےبعدپروازوں کےلئےبندکردیاگیا۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےامریکی فوجی ہیلی کاپٹراورطیارہ حادثےپراظہارتشویش کیا۔
صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سےپیش آیا،جس کوروکا جاسکتاتھا،جہازایئرپورٹ تک پہنچنےکی بہترین اورمعمول کی لائن پرتھا،ہیلی کاپٹر کافی دیرتک سیدھاہوائی جہازپر جارہاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔