سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارےمیں6.33فیصداضافہ ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

0
42

سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارےمیں6.33فیصداضافہ ریکارڈ ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق 7ماہ میں تجارتی خسارہ 15ارب 78کروڑ ڈالرزپرپہنچ گیا،فروری میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پربرآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی،جنوری کی نسبت فروری میں برآمدات میں 17.35فیصدکمی ریکارڈکی گئی،فروری میں برآمدات 2ارب 43کروڑ 90لاکھ ڈالرزرہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ جنوری میں برآمدات2ارب 95کروڑ 10لاکھ ڈالرز تھیں، فروری2024کی نسبت رواں سال فروری میں برآمدات میں5.57فیصدکمی ہوئی،رواں سال فروری میں تجارتی خسارہ 2ارب 29کروڑ 90لاکھ ڈالرزرہا،فروری میں درآمدات کاحجم 4ارب 73کروڑ 80لاکھ ڈالرزرہا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارے میں 6.33فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،جولائی تافروری درآمدات 37ارب 80کروڑ20لاکھ ڈالرزرہیں۔

Leave a reply