کسی ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی،امریکا

0
100

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا میڈیا سےبریفنگ کےدوران کہناتھاکہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہو رہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں۔انہوں نےامریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کر دی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کےلیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ صدرٹرمپ اور وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے،امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے، ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔
ٹیمی بروس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سےمتعلق سوال کیاگیاتوانہوں نےجواب دینےسےانکارکردیا۔اُن کاکہناتھاکہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔

Leave a reply