
طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ پروفیسر عابدہ کاکڑ کی جانب سے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہو کر 29 مئی تک جاری رہیں گے۔ذہن نشین رہے کہ بلوچستان بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 اپریل کو شروع ہونا تھے، جو چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیے گئے تھے۔
کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ پروفیسر عابدہ کاکڑ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں بلوچستان بھر سے ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات حصہ لیں گے، جس کیلئے صوبے بھر میں 252 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےگاڑیوں پرٹیرف کااعلان کردیا
مارچ 27, 2025 -
صارفین کیلئےخوشخبری:بجلی کی قیمت میں کمی
نومبر 16, 2024 -
اسرائیلی دہشتگردی جاری:بمباری سے مزید 100افراد شہید
اگست 10, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














