ییلولائن ماس ٹرانزٹ منصوبہ:مریم نوازنے اہم ہدایت کردی

0
14

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازییلولائن ماس ٹرانزٹ منصوبےکےلئے عوام کی سہولت کےمطابق روٹس کا تعین کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ییلولائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔پنجاب میں ایکوفرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ بارےتفصیلات سےآگاہ کیاگیا۔
اجلاس میں ای ٹیکسی کےفنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دے دی گئی،1100ای ٹیکسزسے پائلٹ پراجیکٹ کےاجراپراتفاق کیاگیا،ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولرپاورسسٹم نصب کرنےکافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کےلئےمزیدروٹس پررپورٹ طلب کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عوام کی سہولت کےمطابق روٹس کاتعین کرنےکی ہدایت کی۔مریم نوازنے جناح ٹرمینل تاہربنس پورہ ییلولائن پراجیکٹ پر جلدازجلدکام شروع کرنےکاحکم دیا۔
اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سےمتعلق امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ای ٹیکسی سکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سےسبسڈی بھی دی جائےگی۔پٹرول پمپس کےساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنےکی تجویزکاجائزہ لیاگیا۔

Leave a reply