ا یپل کی مشہورگیم ممکنہ طور پر دوبارہ آئی فون پر کبھی دستیاب نہیں ہوگی

ا یپل صارفین کیلئے اہم خبر،اپ ڈیٹ کیلئے آف لائن کی گئی مشہور گیم فورٹ نائٹ اب ممکنہ طور پر دوبارہ آئی فون پر کبھی دستیاب نہیں ہوگی۔
گیم کو دو روز قبل سرور کی مرمت اور گیم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ،جس میں نئی سٹار وارز پر مبنی تھیمزوغیرہ شا مل کرنے کی غرض سے آف لائن کیا گیا تھا، لیکن اب آئی فون پر شاید اس گیم کی واپسی ممکن نہیں ہو سکے گی۔البتہ دیگر تمام پلیٹ فارم بشمول پلے سٹیشن، ایکس باکس اور پی سی پر اس گیم کو جلد ہی آن لائن کر دیا جائے گا۔
گیم بنانے والی کمپنی ایپک گیمز کا کہنا ہے کہ ایپ سٹور قوانین کی وجہ سے ایپل کے ساتھ چلنے والے تنازع کا مطلب ہے کہ گیم ایپل ڈیوائس پر آف لائن رہے گی۔ایپل کے پلیٹ فارمز پر فورٹ نائٹ کا سٹیٹس برسوں سے متنازع ہے۔ 2020 میں ایپک نے آئی فون پر گیمز کیلئے ضروری ایپل کے پے منٹ سسٹم کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے بعد اس کو ایپ سٹور سے ہٹا دیا گیا تھا۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان برسوں سے یہ کھلی جنگ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین کی جانب سے کی جانیوالی قانون سازی کے بعد ایپل کو متبادل ایپ سٹورز سے صارفین کو ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دینی پڑی تھی، جس کے بعد فورٹ نائٹ دوبارہ آئی فون پر دستیاب ہوئی تھی۔دونوں کمپنیوں کے درمیان چلنے والے ایک مقدمے کے حالیہ فیصلے کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گیم یو ایس ایپ سٹور پر بھی جلد دستیاب ہوگی، تاہم فیصلے کے نتیجے کے بعد ایپک کواس گیم کو دوبارہ جمع کروانا تھا،لیکن اب ایپک کا کہنا ہے کہ ایپل نے گیم کا دوبارہ جمع کرانے کو قبول نہیں کیا ، یعنی ایپل کی طرف سے فورٹ نائٹ گیم کو شاید دنیا بھر میں آف لائن کر دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صارفین کیلئےایکس(ٹوئٹر)میں نئی تبدیلی کی تیاری
جولائی 8, 2024 -
ایک ڈالر کا امریکی جزیرہ
مئی 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔