جنگ میں سپہ سالارکی دانشمندانہ لیڈرشپ کی وجہ سےکامیابی ملی ،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ جنگ میں سپہ سالارکی دانشمندانہ لیڈرشپ کی وجہ سےکامیابی ملی۔
مظفرآبادمیں بھارتی جارحیت میں شہداکےلواحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاک بھارت جنگ کسی بھی لمحےخطرناک رخ اختیارکرسکتی تھی،بھارت نےپہلگام واقعےکی آڑمیں بےبنیادالزامات لگائے،پوری دنیاکوباورکرایاپہلگام پر الزامات سازش کاحصہ ہیں،پاک بھارت جنگ کےنتائج بھیانک ہوسکتے تھے،بھارت کوشفاف تحقیقات کی بات ہضم نہ ہوئی اورحملہ کردیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت نےنہتےپاکستانیوں پرحملہ کیا،پاکستان نےبھارت کےنہتےشہریوں کونشانہ نہیں بنایا،بھارت کواپنےجن جہازوں پرنازتھاپاکستان نےوہ گرائے،مسلح افواج نےمعرکہ حق میں بھارت کوچھٹی کادودھ یاددلایالیکن وہ بازنہ آیاحملےجاری رکھے،بھارت کےدوست نیوٹرل ہوگئےاورنیوٹرل ممالک نے پاکستان کاساتھ دیا،9مئی کی رات فیصلہ کیاکہ اب ہم اپناحق استعمال کریں گے،9مئی کی آدھی رات فیصلہ ہواکہ دشمن پرحملہ کریں گے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ سپہ سالارنےفون پربتایابھارت نےنورخان ایئربیس پرحملہ کردیاہے،سپہ سالار نے کہاکہ اب بھارت کوزوردارتھپڑلگایاجائےتاکہ قیامت تک یاد رکھے،سپہ سالارنےفون پربتایاکہ بھارت سیز فائریعنی گھٹنےٹیکنے کےلئے تیارہے،میری نظرمیں بھارت کو1971کی جنگ کاسبق سکھایااور بدلالیا ،جنگ میں اپنےنیوکلیئرہتھیاروں کی دوردورتک ضرورت نہیں پڑی۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ امیدکرتاہوں کہ قیامت تک نیوکلیئرہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑےگی،جنگ میں سپہ سالارکی دانشمندانہ لیڈرشپ کی وجہ سے کامیابی ملی،پاکستان نےبھارت کےگھمنڈکوخاک میں ملایا،مودی سرکاراب پاکستان پرحملہ آورہونےسےپہلے100بارسوچےگی،بھارت کے6جہاز گرائے اور فوجی تنصیبات کونقصان پہنچایا۔
اُن کاکہناتھاکہ ہماری بری،فضائی اوربحری فوج مکمل طورپرتیارہے،تینوں مسلح افواج کےسربراہ قوم کےسپوت ہیں،قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح کراچی سےکشمیرتک متحدتھی،اقوام عالم میں پاکستان کاسرفخرسےبلندکیااس کی تاریخ نہیں ملتی،سیدعاصم منیرکوفیلڈمارشل کااعزازقوم نےدیا،اس اتحادکو آگے لیکرچلیں تودشمن میلی آنکھ سےنہیں دیکھےگا،اس اتحادکوآگےلیکرچلیں توقرضوں سےچھٹکاراپائیں گے، تاریخ اس وقت بنےگی جب قوم قرضوں سےچھٹکاراپائےگی۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ شہدااورغازیوں نےپاکستان کوبھارت کے حملےسے بچایا،بھارتی جارحیت میں آزادکشمیرکےشہداکےورثاکوایک کروڑروپے دیے جائیں گے،آزادکشمیرکےزخمی شہریوں کو10سے20 لاکھ روپےدیےجائیں گے،افواج پاکستان کےشہداکےورثاکورینک کےحساب سےایک کروڑ سےایک کروڑ 80لاکھ روپےدیےجائیں گے،شہداکےورثاکوگھرکی سہولت کےلئےایک کروڑ 90لاکھ سے4کروڑ20لاکھ دیں گے،افواج کےزخمیوں کو20سے 50لاکھ روپےفی کس دیےجائیں گے،شہداکی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ جاری رہےگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔