
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ کرپشن کےخاتمےکیلئےتمام ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں ،حالیہ مثبت معاشی اشاریےحکومتی پالیسیوں کی درست سمت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آرکےامورکےحوالےسےجائزہ اجلاس ہواجس میں فیس لیس کسٹمزاسیسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پی آراےایل میں اصلاحات کی پیشرفت پربریفنگ دی گئی ۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ فیس لیس کسٹمزاسیسمنٹ سسٹم کےنفاذسےمحصولات میں مجموعی طور پر اضافہ ہواہے،جبکہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈمیں اصلاحات کاعمل تیزی سے جاری ہے،عام صارفین کیلئے آسان ڈیجیٹل ٹیکسں ریٹرن کانظام جلد نافذالعمل کیاجائےگا،اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ اصلاحات کی تھرڈپارٹی ویلیڈیشن کیلئےعالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سےجاری ہیں،کرپشن کےخاتمےکیلئےتمام ادارے انتھک محنت کررہےہیں،حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فیس لیس کسٹمزاسیسمنٹ سسٹم کےحوصلہ افزانتائج سامنے آرہےہیں،پاکستان کومعاشی طورپرمستحکم بنانےکی اس جدوجہدمیں ہم کامیاب ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےفیس لیس کسٹمزاسیسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پراظہاراطمینان کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔