احتجاج میں کم تعداد پر عمران خان سے بات کروں گا،سلمان اکرم راجہ

0
104

رہنماپی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں عوام کی کم تعداد میں شرکت پر وہ پارٹی قیادت اور عمران خان سے بات کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلا کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیاتھا ،ہائیکورٹ کی واضح ہدایات ہیں اگرمیڈیا، وکلااور فیملی کو داخلہ نہیں دیاجاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کرونگا، میں سمجھتا ہوں کل کا دن بڑی حد تک کامیاب رہا، احتجاج اس سے بہتر ہوسکتا تھا اور آئندہ ہوگا، لوگ کیوں نہیں نکلے اس پر عمران خان سے مشاورت کرینگے۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ میں اور محمود اچکزئی کل رات11 بجے تک عمران خان کی بہنوں کےساتھ چکری انٹرچینج پر رہے، عمران خان کی کال ہو تو کوئی ایم این اے بغیرمعقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونےکی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تواسکا جواب دینا پڑے گا۔

Leave a reply