باقر قالیباف کا امریکا سےحقیقی معاہدے اورایران کےمنجمدا ثاثوں کی بحالی کامطالبہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے خیرسگالی کے ساتھ آیا ہے، تاہم امریکا پر کسی قسم کا اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایک حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے تو تہران معاہدے کے لیے تیار ہے۔
باقر قالیباف نے امریکا ایران مذاکرات سے قبل لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ وہ طے شدہ نکات ہیں جن پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، کیونکہ اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان شامل ہیں۔















