کیاپرانے آئی فونزپر واٹس ایپ کااستعمال بندہونےجارہاہے؟

0
7

اگر آپ 10 سے 11 سال پرانا آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے تبدیل کر لیا جائے، کیونکہ جلد ہی واٹس ایپ ان پر کام کرنا بند کر دے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2026 سے پرانے آئی فون ماڈلز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد چند مخصوص پرانے آئی فونز پر 30 نومبر 2026 کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے کم از کم iOS 15.1 یا اس کے بعد کا ورژن ضروری ہے، تاہم آئندہ اپ ڈیٹ کے بعد iOS 15.5 یا اس سے جدید ورژن لازمی قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس تبدیلی کے باعث پرانے آئی فونز جیسے آئی فون 6S اور اس سے پرانے ماڈلز کے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا، ورنہ ایپ کام نہیں کرے گی۔

ماہرین کے مطابق واٹس ایپ اپنی سیکیورٹی، فیچرز اور یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اپ ڈیٹس لاتا ہے، جس کی وجہ سے پرانے سسٹمز کی سپورٹ ختم کی جاتی ہے۔

اس سے قبل یہ بھی رپورٹ سامنے آ چکی ہے کہ 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پرانے ورژنز پر چلنے والے فونز کے لیے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی، جس کے بعد صرف جدید آپریٹنگ سسٹمز پر ہی ایپ استعمال کی جا سکے گی۔

Leave a reply