
چکوال میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر سی سی ڈی پنجاب نے اہلکاروں کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی سی سی ڈی پنجاب شاہ میر خالد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ادارے کے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو ایک گلی میں چھپ گئے تھے۔ اہلکاروں نے غلط فہمی کے باعث متعلقہ گاڑی پر فائرنگ کی کیونکہ انہیں شبہ تھا کہ ڈاکو گاڑی چھین کر فرار ہو رہے ہیں۔ اس واقعے میں ایک کمسن بچی جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہوئے۔
شاہ میر خالد کے مطابق متاثرہ خاندان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان نے سی سی ڈی کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور واقعے کے فوری بعد ڈی آئی جی سی سی ڈی نے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔
ایس پی سی سی ڈی نے مزید بتایا کہ کیس کا چالان 72 گھنٹوں کے اندر عدالت میں جمع کرایا جائے گا، جس کے بعد مقدمے کے جلد ٹرائل کی درخواست بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اپنے اہلکاروں کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چکوال میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں سی سی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ احمد جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہو گئے تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نیپال میں مظاہرے،وزیراعظم کے پی شرمامستعفی،21افرادہلاک
ستمبر 9, 2025 -
نجی سکولوں کے طلبا سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت
دسمبر 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔













