چین ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنےکی تیاری کر رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس کی انتباہ

0
3

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
سی این این کی رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیجنگ ان نظاموں کی ترسیل کے لیے تیسرے ممالک کے راستے استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، جبکہ چین کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے طیارہ شکن میزائل سسٹمز فراہم کرنے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں قائم چینی سفارتخانے نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کبھی بھی کسی تنازع کے فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے اور امریکی میڈیا میں زیر بحث معلومات درست نہیں ہیں۔
چینی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار عالمی طاقت کے طور پر چین اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے اور امریکی فریق کو بے بنیاد الزامات اور سنسنی خیزی سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریق کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں گے۔

Leave a reply