
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرح پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کی درخواستیں مسترد کردیں۔
جسٹس محمد آصف نے عمران خان کو ملنے والی سہولت کو عبوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ’عبوری حکمنامے‘ کو حتمی فیصلہ قرار نہیں دیا جاسکتاجسٹس محمد آصف نے فیصلے میں مزید لکھا کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کا نجی ہسپتال سے علاج بنیادی حق نہیں، نجی ہسپتال میں علاج ’میڈیکل بورڈ‘ کی تجویز کے بغیر نہیں کرایا جاسکتا۔
اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں اویس الطاف، الیاس خان اور محمد اسماعیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں بھی عمران خان کی طرح نہ صرف نجی ہسپتال سے علاج بلکہ بیرون ملک ٹیلیفونک کال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔














