کرکٹ کی دنیا سو گوار، زمبابوے کی سابق فاسٹ بولر اورامپائر سارہ ڈمبا نیوا نا 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

0
12

زمبابوے کی سابق فاسٹ بولر اور بین الاقوامی کرکٹ امپائر سارہ ڈمبانیوانا 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

کرک انفو کے مطابق سارہ ڈمبانیوانا پیر کے روز زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں وفات پا گئیں۔ وہ رواں سال مارچ میں ایک طبی عمل سے گزرنے کے بعد سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

سارہ ڈمبانیوانا نے بطور کھلاڑی اور امپائر زمبابوے کی نمائندگی کی اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ خواتین کی کرکٹ میں ان کی خدمات کو اہمیت حاصل رہی، جبکہ انہوں نے کئی بڑے عالمی مقابلوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

ان کے سینئر بین الاقوامی امپائرنگ کیریئر کا آغاز 2 ستمبر 2023 کو ہوا۔ بعد ازاں انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور بھارت و سری لنکا میں منعقدہ ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 میں بھی امپائرنگ کی۔

سارہ ڈمبانیوانا ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیے مقرر کیے گئے امپائرز اور میچ آفیشلز کے مکمل خواتین پر مشتمل تاریخی پینل کا حصہ بھی تھیں، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل تھا۔

اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا میں منعقدہ انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کی تھی۔ اس طرح وہ کسی بھی ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کرنے والی زمبابوے کی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔

Leave a reply